وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے سول ڈیفنس پنجاب کے 12 اہلکار نوکری سے برخاست، 37 افسران و اہلکار معطل اور 7 افسران کے تبادلے کر دیے گئے۔
ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب نے کرپشن، بدعنوانی اور نااہلی پر 12 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ برخاست ہونے والوں میں فرمان اللہ (سرگودھا)، نوید (خوشاب)، محمد ارشاد اور ناصر اقبال (ملتان)، اصغر (لودھراں)، گوجرانوالہ کے گروپ وارڈن رحمان مقبول اور حمزہ بلال بٹ، امان اللہ اور فیضان (حافظ آباد)، شریف (نارووال)، بشیر احمد اور شبیر احمد (بہاولپور) شامل ہیں۔ عملدرآمد کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
کرپشن، بدعنوانی اور نااہلی پر سول ڈیفنس کے 37 افسران و اہلکار بھی معطل کر دیے گئے۔ معطل ہونے والوں میں سول ڈیفنس آفیسر رحیم یار خان شکیب احمد، وہاڑی، سیالکوٹ، خوشاب اور ساہیوال کے اسسٹنٹس سردار علی، ثناء اللہ، محمد کامران اور شاہ نواز، نارووال اور گوجرانوالہ کے سینئر کلرک محمد الطاف اور محمد قاسم شامل ہیں۔
سول ڈیفنس کے 9 چیف انسٹرکٹرز اور 15 انسٹرکٹرز بھی معطل کیے گئے۔ چیف انسٹرکٹرز سلیمان (ٹوبہ ٹیک سنگھ)، محمد شکور (فیصل آباد)، محمد الطاف (اوکاڑہ)، غلام ربانی (ساہیوال)، عقیل گل (رحیم یار خان)، کاشف مسعود (وہاڑی)، حافظ محمد زکریا (نارووال)، محمد یوسف (منڈی بہاؤالدین) اور بلال احسان (قصور) معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔
انسٹرکٹر محمد بلال (میانوالی)، چراغ دین (قصور)، محمد شاہد اور مدثر لیاقت (شیخوپورہ)، سہیل پرویز (لاہور)، آصف علی (وہاڑی)، محمد زمان (گوجرانوالہ)، محمد عرفان اور محمد مستنصر (فیصل آباد)، راحیل اجمل (سرگودھا)، عاصف علی اور محمد ابوبکر (سیالکوٹ)، مبشر علی (ساہیوال)، احمد فیضان (رحیم یار خان) اور صدف ظہور (راولپنڈی) بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔
ریسکیو لیڈر محمد اسلم (ملتان)، ریسکیور ناصر محمود (راولپنڈی)، فرسٹ ایڈر قمر الطاف (ملتان)، ڈرائیور اشفاق احمد (ملتان)، نائب قاصد محمد وارث (جھنگ) اور سینٹری ورکر سہیل مسیح (گجرات) بھی معطل کر دیے گئے۔
ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے پیڈا کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا۔ معطل کیے گئے افسران اور اہلکاروں کو سول ڈیفنس پنجاب ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
طویل عرصہ تعیناتی اور انتظامی وجوہات کی بناء پر 7 سول ڈیفنس افسران کے تبادلے بھی کیے گئے۔ سول ڈیفنس آفیسر مظفرگڑھ سیدہ سحرش ارشاد کو سول ڈیفنس آفیسر وہاڑی، محمد ریحان کو سول ڈیفنس آفیسر بہاولنگر، محمد عباس کو سول ڈیفنس آفیسر ساہیوال، محمد عدنان قیصر کو سول ڈیفنس آفیسر اوکاڑہ اور محمد اقبال جاوید کو سول ڈیفنس آفیسر فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔
سول ڈیفنس آفیسر (سول سیکرٹریٹ) لاہور سدرہ یاسین رانا کو ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس پنجاب میں چیف اسٹاف آفیسر، جبکہ سول ڈیفنس آفیسر سیالکوٹ فرحانہ عزیز کو سول ڈیفنس آفیسر (سول سیکرٹریٹ) لاہور تعینات کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:گوگل، اینڈرائیڈ ایپس کیلئے نئے پرفارمنس اسٹینڈرڈز متعارف کرانے کا اعلان
چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام محکموں کے سربراہان کو محکمانہ احتساب کی ہدایت کی تھی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کرپشن، نااہلی، بدانتظامی اور قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔













اتوار 6 ستمبر 2026 

