میکسیکو، مذہبی تقریب میں آتشبازی کا سامان پھٹنے سے 10 افراد ہلاک، 60 زخمی

Calender Icon پیر 7 ستمبر 2026

میکسیکو میں دیہی میلے کے دوران آتش بازی کا سامان پھٹنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کےمطابق آتش بازی کا واقعہ ہفتے کے روز ریاست میکسیکو کی میونسپیلٹی تیمسکال سینگو میں مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ افراد بھوسے سے بنے بیل کا مجسمہ اٹھائے ہوئے ہیں، جس سے آتش بازی کے فوارے نکل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 0.54 فیصد اضافہ ہوگیا

واقعے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 60 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔