ایکس کا کنٹینٹ کریئیٹرز کیلئے آمدنی کا نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان

Calender Icon پیر 7 ستمبر 2026

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نےدنیا بھر کے کنٹینٹ کریئیٹرز کے لیے آمدنی کا نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

نئے پروگرام کامقصد کاپی شدہ، چوری شدہ اور غیر معیاری مواد کی حوصلہ شکنی اور اوریجنل کنٹینٹ تخلیق کرنے والوں کو مالی فائدہ پہنچانا ہے۔

نئے نظام کو ’اوریجنل کنٹینٹ ریوارڈز پروگرام‘ کا نام دیاگیاہے،موجودہ ’ایڈز ریوینیو شیئرنگ‘ پروگرام 7 ستمبر 2026 کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا، جبکہ پرانے پروگرام کے تحت کریئیٹرز کو آخری ادائیگی 11 ستمبر کو کی جائے گی،تاہم یہ سہولت پاکستان کے صارفین کو میسر نہیں ہوگی۔

ایکس کےمطابق نئے پروگرام کےلیےدرخواستوں کی وصولی 8 ستمبر 2026 سے شروع ہوگی،جن صارفین کی شناختی تصدیق پہلے سےمکمل اور پےآؤٹ میتھڈ منسلک ہے،انہیں دوبارہ یہ مراحل مکمل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:ق لیگ سندھ،آصف جمال قریشی صدراور آفاق خٹک جنرل سیکرٹری منتخب

نئے نظام کے تحت ایکس کا فوکس اصل اور معیاری مواد تخلیق کرنے والے کریئیٹرز کو مالی طور پر فائدہ پہنچانے پر ہوگا۔