کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی، میئر کراچی کا دفتر مکمل جل گیا

Calender Icon منگل 8 ستمبر 2026

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے آفس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں میئر کراچی کا دفتر مکمل جل گیا۔

میڈیا کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر واقع کے ایم سی ہیڈ آفس میں موجود میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پورشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی کے نتیجے میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دفتر مکمل طور پر جل گیا۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج، معاملہ آئینی بحران جیسا ہوگا، جسٹس سرفراز ڈوگر

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 2 فائر ٹینڈرز نے کارروائی کی اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔