خلیج کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی

Calender Icon جمعہ 11 ستمبر 2026

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو برینٹ خام تیل کی قیمت 6.3 فیصد اضافے کے ساتھ 107.63 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی مئی کے وسط کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور 6.7 فیصد اضافے کے ساتھ 103.82 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔

مزید پڑھیں:پاکستانی پولٹری فارمز ’’سپر بگز‘‘ کا گڑھ بننے لگے، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف

واضح رہے کہ یمن میں حوثیوں کی جانب سے بندرگاہی شہر موخا پر قبضے اور آبنائے ہرمز میں مزید بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات کے بعد عالمی توانائی کی سپلائی میں خلل کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔