وزیراعظم کاصنعتی اورزرعی شعبے کی ترقی کیلئے روشن معیشت بجلی پیکج کااعلان

Calender Icon جمعرات 23 اکتوبر 2025

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے صنعتی اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے روشن معیشت بجلی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ تین سال کے دوران صنعتوں اور کسانوں کو رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔وزیرِ اعظم نے بتایا کہ صنعتی شعبے کو فی یونٹ 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والی بجلی کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی اور اضافی یونٹس 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی رعایتی قیمت پر دیے جائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ روشن معیشت بجلی پیکیج کے تحت فراہم کی جانے والی بجلی کا بوجھ نہ گھریلو صارفین اٹھائیں گے اور نہ ہی کوئی دیگر شعبہ۔ وزیرِ اعظم نے وزیرِ بجلی سردار اویس لغاری اور ان کی ٹیم کی اس پیکیج کی تیاری میں کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا۔