زبردستی دکانیں، کاروبار یاٹرانسپورٹ بندکراناقطعی طورپرناقابلِ قبول ہے،عظمیٰ بخاری

Calender Icon جمعرات 23 اکتوبر 2025

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کی کال کے نام پر زبردستی دکانیں، کاروبار یا ٹرانسپورٹ بند کرانا قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہے-اس وقت پنجاب میں تقریباً 10 لاکھ سے زائد افراد کے پاس قانونی اسلحہ موجود ہے، جبکہ 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں اور نئے لائسنس جاری نہیں کیے جائیں گے۔ غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کی دکانیں سیل کی جا رہی ہیں اور 90 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس کی جانچ پڑتال جاری ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سپیشل پراسیکیوشن سیل قائم کیا گیا ہے-