وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف کامیابی سے پورا کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس کامیابی کو ملک کے غریب خاندانوں کیلئے ایک سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ کم آمدن والے خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرضہ فراہم کرنے کی یہ کوشش ایک نئی تاریخ رقم کر چکی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس پراجیکٹ نے نہ صرف ہاؤسنگ کے شعبے میں انقلاب برپا کیا ہے بلکہ غریب طبقے کو اپنی چھت کا خواب بھی پورا کیا ہے، انہوں نے پراجیکٹ کی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ 10 ماہ میں ایک سال کا ہدف پورا کرنا ایک قابل تقلید مثال ہے جو دکھاتا ہے کہ ہم اپنے عوام کی خدمت میں کس قدر سنجیدہ ہیں۔
وزیراعلیٰ کا اپنی چھت، اپنا گھرپراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ خاندانوں کو قرض کا ٹارگٹ مکمل
جمعرات 23 اکتوبر 2025












