امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران ہمارے ساتھ ڈیل کرنے کیئلے بے تاب ہے، ایران کے ساتھ جنگ مڈٹرم الیکشن کے بعد ختم ہوجائے گی۔
آئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کسی بھی طرح جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ہمارے نمائندے ایران سے ملاقات کریں، مجھے کوئی اعتراض نہیں، میں ایسا معاہدہ نہیں کروں گا جو مکمل طور پر میرے لیے قابلِ قبول نہ ہو۔
امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر زیلنسکی سے بات ہوئی ہے، زیلنسکی کوروس میں تیل تنصیبات کو نشانہ بنانا بند کرنا ہوگا۔ کہا ہم وینزویلا سے بڑی مقدار میں تیل حاصل کررہے ہیں، وینزویلا میں انتخابات اس وقت ہوں گے جب ان کے لیے حالات سازگار ہوں گے۔
مزید پڑھیں:عدلیہ میں موسم گرمیاں کی چھٹیاں ختم، اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کی صنعت کو سست ہونا چاہیے، جو بھی اے آئی میں سبقت لے گا، وہی جیتے گا، کہا امریکا تیزی سے ترقی کررہا ہے، امریکا میں دنیا کی سب سے کم شرحِ سود ہونی چاہیے۔













اتوار 13 ستمبر 2026 

