بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق عدالت نے سخت ایس او پیز جاری کردیں،انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے جاری ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت ہی کر سکے گی جب کہ کسی اور شخص کو اس کی اجازت نہیں ہوگی،-عدالت کے اندرموبائل فون یا کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ ڈیوائس لے جانا سختی سے منع ہے، ایس او پیزمیں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص ریکارڈنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی ہوگی،کوئی بھی شخص ویڈیو لنک کارروائی کا ٹرانسکرپٹ حاصل نہیں کر سکے گا-
بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی ، ایس او پیز جاری
جمعرات 18 ستمبر 2025












