پاکستان قطرتعلقات مثبت سمت میں گامزن،وزیراعظم کا اظہاراطمینان

Calender Icon جمعہ 24 اکتوبر 2025

وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل نے ملاقات کی ہے ،،، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،،، وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے تعلقات کو مثبت سمت میں آگے بڑھنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقائد، اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں،،، قطر کے وزیر نے پاکستانی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا-