امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا

Calender Icon جمعرات 17 ستمبر 2026

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں سے متعلق بل 159 کے مقابلے میں 262 ووٹوں سے منظور کرلیا، جس کے بعد بل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق قانون سازی کا بنیادی مقصد روس پر معاشی دباؤ بڑھانا اور ایران سے متعلق پابندیوں کے قانونی اختیار کو مزید توسیع دینا ہے۔

بل میں 1996 کے ایران سینکشنز ایکٹ کی مدت میں مزید پانچ سال کی توسیع شامل ہے، جس کے تحت قانون کی موجودہ میعاد 2026 کے اختتام سے بڑھ کر 2031 تک ہوجائے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق بل کی حمایت میں ریپبلکن ارکان کے علاوہ 58 ڈیموکریٹ ارکان نے بھی ووٹ دیا، جبکہ 7 ریپبلکن ارکان نے اس کی مخالفت کی۔

مزید پڑھیں:30 ارب چینی یوآن کرنسی سوآپ لائن میں توسیع کی درخواست کرینگے، وزیر خزانہ

یہ قانون سازی سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہوچکی تھی، اس لیے ایوان نمائندگان کی منظوری کے بعد اب اسے قانون بننے کے لیے صدر ٹرمپ کے دستخط درکار ہیں۔