امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین فینٹانیل کی سمگلنگ کیلئے وینزویلا کو استعمال کر رہا ہے، وینزویلا کے خلاف جلد زمینی کارروائی کریں گے ،مغربی کنارے کے بارے میں کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، اسرائیل کچھ نہیں کرے گا، امن معاہدے سے متعلق اسرائیل بہت اچھا کام کر رہا ہے- وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مختلف وجوہات کی بنیاد پر وینزویلا سے خوش نہیں ہوں، وینزویلا کے خلاف جلد زمینی کارروائی کریں گے، وینزویلا کے قریب بی ون بمبار طیاروں کی پروازوں کی اطلاع غلط ہے، چین فینٹانیل کی اسمگلنگ کیلئے وینزویلا کو استعمال کر رہا ہے ،،،،،انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے چینی صدر کے ساتھ ملاقات کے نتائج مثبت ہوں گے، چینی صدر شی سے پہلا سوال فینٹانیل کے بارے میں ہوگا، چینی صدر سے سوال کرتا ہوں کیا فینٹانیل تیل ہے؟ وینزویلا کے قریب بی -1 بمبار طیاروں کی رپورٹس درست نہیں ہیں، آپ وینزویلا میں زمینی آپریشن جلد شروع ہوتا دیکھیں گے،،،ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں آدھے سے زیادہ قتل غیر قانونی تارکین وطن نے کیے-
چین فینٹانیل کی سمگلنگ کیلئے وینزویلا کو استعمال کر رہا ہے، امریکی صدر
جمعہ 24 اکتوبر 2025












