محکمہ موسمیات نے ملک کے چندعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

Calender Icon جمعہ 24 اکتوبر 2025

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی، آنے والے دنوں میں ملک میں سموگ کی سطح میں اضافے کی توقع ہے- محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بارش ہونے کی توقع ہے ،،،اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،،،سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا،،،دیر، کوہستان اور سوات میں بارش ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا ،،، محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسمیاتی صورتحال سموگ کیلئے سازگار ہے،سموگ کی موٹی تہہ مشرقی پنجاب کے علاقوں پر چھائی رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،،بڑے شہروں میں تشویشناک حد تک سموگ میں اضافہ ہوسکتا ہے،،،محکمہ موسمیات کے مطابق بچمحکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی، آنے والے دنوں میں ملک میں سموگ کی سطح میں اضافے کی توقع ہےے، بوڑھے اور بیمار افراد سموگ سے زیادہ متاثر ہوں گے،آلودہ فضا سے حد نگاہ متاثر ہونے اور حادثات میں اضافے کی توقع ہے-