وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب ویژن شہر میں بھرپور انداز میں جاری ہے ،،، میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کاشف جلیل کی نگرانی میں ٹیمیں متحرک ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف انسداد تجاوزات کارروائیاں جاری ہیں ،، بلا امتیاز آپریشن کا عزم ہر قسم کی غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے،،،چھ سو سے زائد تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے اور تجاوزات پر موجود سامان ضبط کیا گیا ہے،، ،،ڈپٹی کمشنر لاہو ر نے کہا کہ لاہور کو تجاوزات سے پاک، صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنانا ہمارا عزم ہے ، آخری تجاوزات کے خاتمہ تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعلیٰ کا ستھرا پنجاب ویژن شہرمیں بھرپورانداز میں جاری
جمعہ 24 اکتوبر 2025












