سی ٹی او لاہور کی جانب سے ون ویلرز کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،،،سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کیا جائے گا۔ سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ ون ویلنگ جیسے گھناونے کھیل میں سوشل میڈیا کے استعمال کا قطعی موقع نہیں دیا جائے گا۔ ون ویلرز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا ٹاسک تمام فورس کو دے دیا گیا ہے،،ٹریفک پولیس لاہور ایجوکیشن ونگ تعلیمی اداروں میں جاکر ون ویلنگ کے نقصانات کے بارے میں آگاہی مہم جاری کئے ہوئے ہیں،،، اساتذہ بچوں کی ون ویلنگ کیخلاف ذہن سازی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
لاہور :ٹریفک پولیس کا ون ویلرز کیخلاف گھیرامزیدتنگ کرنے کافیصلہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025












