پیٹرول ریلیف سکیم میں عوام کیلئے مزید سہولت کا اعلان کر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے 20سال پرانی موٹرسائیکلیں رکشےاور چنگ چی بھی سکیم میں شامل کرنےکی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اب 20 سال پرانی موٹر سائیکلیں، رکشےاور چنگ چی رکھنےوالے بھی اب پیٹرول ریلیف سکیم سے مستفید ہو سکیں گے۔ وزیراعظم نے عوام کی سہولت کیلئے متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں ۔
مزید پڑھیں:گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے سے سوئٹزرلینڈ کی توانائی اور ماحول کو خطرات
یکم جنوری 2006کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی چلانے والے بھی ریلیف سکیم کیلئے اہل ہوں گے۔ایسے تمام افراد مقررہ طریقہ کار کے مطابق رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔













جمعہ 18 ستمبر 2026 

