پاکستان اورترکیہ لاجسٹک شراکت داری کے قیام پرمتفق

Calender Icon جمعہ 24 اکتوبر 2025

وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان سے ترکیہ، سعودی عرب، سری لنکا اور ای سی او کے نمائندوں کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، جن میں باہمی تعاون، لاجسٹک شراکت داری اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان اور ترکیہ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے پاکستان ترکیہ لاجسٹک پارٹنرشپ پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں بزنس کمیونٹی کے مابین رابطوں کو فروغ دینے اور این ایل سی سے شراکت داری کی تجاویز پر غور ہوا۔ عبدالعلیم خان نے صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ کی ترقی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ سعودی نائب وزیر اور سری لنکن وزیرِ ٹرانسپورٹ سے ملاقاتوں میں کاروباری مواقع بڑھانے، ٹرانسپورٹ کی روانی بہتر بنانے اور بدھ مت کے ثقافتی ورثے کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔