دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگیا، ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی چوتھے نمبر پر ہے ،پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں فضائی آلودگی سے کاروبارِ زندگی شدید متاثر ہو سکتا ہے- فضائی آلودگی کے عالمی ادارے کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے لاہور میں ایئر کوالٹی 312، نئی دہلی میں 206، کلکتہ میں 174 اور کراچی میں 173 ریکارڈ کی گئی،،،،اس وقت لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 362 ہے جبکہ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 589 تک پہنچا ہے ،،،، ماہرین ماحولیات کے مطابق اس سطح کی آلودگی انسانی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ،،،،، حکومت پنجاب کی جانب سے اینٹی سموگ گن کا استعمال بھی جاری ہے تاکہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکی ،،،،،پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ حکومت سموگ سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،،،،مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ، عوام کے تعاون کے بغیر فضائی آلودگی پر قابو نہیں پایا جاسکتا ،،،،، دوسری طرف پنجاب بھر میں سموگ کی وجہ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں، ہسپتالوں میں گلے ناک اور چھاتی کے مریضوں کا رش بڑھ رہا ہے، سموگ سے خاص کر بچے متاثر ہو رہے ہیں
دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہورایک مرتبہ پھرپہلے نمبرپرآگیا
جمعہ 24 اکتوبر 2025












