لاہور:وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیرِ صدارت اجلاس

Calender Icon جمعہ 24 اکتوبر 2025

وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیرِ صدارت لاہور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور اور صحافی برادری کے مسائل سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے کمرشل ایریا کی نیلامی کا عمل ایل ڈی اے کے ذریعے شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا۔وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کاموں کی تکمیل معیار اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مقررہ مدت میں یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صحافی برادری کو بہترین، محفوظ اور جدید رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کینال پر نئے پل کی تعمیر کا عمل جلد شروع کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لائی جا سکے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ واسا کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام نامکمل پانی کے لنک سسٹمز کو فعال کیا جائے، تاکہ رہائشی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی بہتر بنائی جا سکے۔