وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے عزم کی تجدید ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ آج کے دن عوامی مسائل اور ترقی کی ضروریات کی اہمیت اجاگر کی جاتی ہے تاکہ عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں ڈویلپمنٹ کی ضرورت کا بڑھتا ہوا شعور ایک مثبت رجحان ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں تیز ترین ترقی کے ایک جدید دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ پائیدار ترقی اور موثر ابلاغ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے تحت تین ہزار مراکز صحت اور اسپتالوں کی بحالی کا منصوبہ ایک منفرد ریکارڈ ہے، جب کہ مختصر مدت میں 20 ہزار سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت حکومت کی کارکردگی کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا ورلڈڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے کے موقع پرپیغام
جمعہ 24 اکتوبر 2025












