کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیانمائش کاشاندارافتتاح،دنیابھرکے وفودکی شرکت

Calender Icon جمعہ 24 اکتوبر 2025

پاکستان کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہیلتھ ایونٹ، 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا شاندار افتتاح ہو گیا،، وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے نمائش کا افتتاح کیا، جس میں دنیا بھر سے وفود، ماہرین اور صنعتکار شریک ہیں۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش وزارتِ قومی صحت و خدمات اور ایس آئی ایف سی کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے،،، افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے روسی کاروباری وفد اور ماسکو ایکسپورٹ سینٹر کے سی ای او سے ملاقات کی، جہاں میڈیکل ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا،،، وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی پاکستان میں عالمی اور مقامی کاروباری تعلقات مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،، ماہرین کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی بدولت یہ ایونٹ صحت کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔