ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں طالبان کی آزادیِ اظہار پرپابندیوں کاانکشاف

Calender Icon جمعہ 24 اکتوبر 2025

ہیومن رائٹس واچ نے افغان طالبان کے دورِ حکومت میں آزادیِ اظہار پر پابندیوں اور صحافیوں پر ظلم و جبر کی تفصیلات آشکار کر دی ہیں ،،، رپورٹ کے مطابق طالبان کی آمرانہ پالیسیوں نے افغانستان میں آزاد صحافت کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی تازہ رپورٹ کے مطابق اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان نے افغانستان میں میڈیا کی آزادی کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ،،، معمولی تنقید پر صحافیوں کو گرفتار کیا جاتا ہے، تشدد، قید اور جبری گمشدگی کا سامنا ہے ،،، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین صحافیوں پر امتیازی پابندیاں عائد کی گئیں، ان کی آواز میڈیا سے غائب کر دی گئی ،،، طالبان کے جبر کے باعث ملک میں 60 فیصد میڈیا ادارے بند ہو چکے ہیں،،، اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے طالبان سے آزادیِ اظہار اور خواتین پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔