ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
ناگویا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ عائشہ ظفر نے 71 جبکہ شوال ذوالفقار نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 115 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
سری لنکا نے 178 رنز کا ہدف 17.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ چماری اتاپتو نے ناقابلِ شکست 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ہاسنی پریرا نے 42 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔
سری لنکا کی فتح کے ساتھ پاکستان کا گولڈ میڈل جیتنے کا سفر ختم ہوگیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں آج بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
مزید پڑھیں:فیفا آسیان کپ: پی ایف ایف نے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
فاتح ٹیم فائنل میں سری لنکا سے کھیلے گی، جبکہ پاکستان کو کانسی کے تمغے کے لیے دوسرے سیمی فائنل کی شکست خوردہ ٹیم کا سامنا کرنا ہوگا۔













اتوار 20 ستمبر 2026 

