کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن شدید مندی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1286 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 1 لاکھ 63 ہزار 304 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ماہرین کے مطابق، معاشی غیر یقینی کی کیفیت اور پرافٹ ٹیکنگ نے مارکیٹ کو متاثر کیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند سطح 1 لاکھ 65 ہزار 25 پوائنٹس رہی، آج کے کاروبار میں مجموعی طور پر 21 ارب روپے مالیت کے 42 کروڑ حصص کے سودے طے پائے، جبکہ 478 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا۔ ان میں سے 136 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ 300 کمپنیوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی دباؤ، مقامی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی پرافٹ بکنگ نے مندی کا سلسلہ جاری رکھا، جس سے مارکیٹ کی مجموعی کارکردگی متاثر ہوئی۔ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں استحکام کے لیے پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔
یہ صورتحال سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر پیدا کر رہی ہے، اور اگلی ہفتے کی کاروباری سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔












جمعہ 24 اکتوبر 2025 