راولپنڈی : پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک اہم آپریشن کیا، جس کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔












جمعہ 24 اکتوبر 2025 