کرکٹر محمد رضوان کی NCCIA انکوائری کیخلاف درخواست مسترد، فیصلہ جاری

Calender Icon پیر 21 ستمبر 2026

لاہورہائیکورٹ نے کرکٹر محمد رضوان کی این سی سی آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے محمد رضوان کی درخواست پر 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کی انکوائری میں شامل ہونے اورتعاون کرنےکی ہدایت کردی جبکہ این سی سی آئی اے کو ہدایت کی کہ محمد رضوان کوہراساں یا غیر ضروری نا کیا جائے ۔

عدالت نے این سی سی آئی اے کو انکوائری قانون کے مطابق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ این سی سی آئی اےنےمحمد رضوان کو 8 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

 نوٹس کے ذریعے محمد رضوان کو 10 ستمبر کو پیش ہو کر اپنا مؤقف اور الزامات کی وضاحت کرنےکی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں:پمز میں زیرعلاج 40 سالہ خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق

محمد رضوان نے 10 ستمبر کو این سی سی آئی اے کے سامنے پیش ہوکر اپنا مؤقف پیش کیا، محمد رضوان نے 14 ستمبر کو تحریری جواب بھی جمع کرایا، لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی درخواست خارج کر دی۔