پاک روس مشترکہ فوجی مشق درزبہ کا نواں ایڈیشن چراٹ میں شروع ہوا جبکہ پاک عمان مشترکہ فوجی مشق وشاق الجبل ٹو کا دوسرا ایڈیشن بھی پبی میں شروع کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق درزبہ 9 اور وشاق الجبل ٹو نامی دونوں مشقیں تقریباً دو ہفتوں تک جاری رہیں گی، جن میں پاکستانی، روسی اور عمانی افواج کے دستے شریک ہیں۔
پاک روس مشق درزبہ چراٹ میں جبکہ پاک عمان مشق وشاق الجبل ٹو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشقوں کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی کی تربیت کو مزید بہتر بنانا، باہمی تعاون اور تجربات کا تبادلہ ہے۔
مشترکہ تربیت اور عملی تجربات کے تبادلے سے شریک افواج کی جنگی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں:میڈیا پر پابندی لگا کر صدر ٹرمپ نے ‘ٹرمپ ٹی وی’ لانچ کر دیا، اسٹریمنگ شروع
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقوں سے پاکستان، روس اور عمان کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔













منگل 22 ستمبر 2026 

