پاک قازقستان مشترکہ مشق دوستریم 5 اختتام پذیر

Calender Icon ہفتہ 25 اکتوبر 2025

پاکستان اور قازقستان کے درمیان انسداد گردی کی مشترکہ مشق اختتام پزیر ہوگئیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مشرکہ مشق دوستریم 5 کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی جس کے مہان خصوصی کمانڈنٹ سپیشل آپریشنز سکول تھے اس موقع پرقازقستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی بھی تقریب میں موجود تھے پاکستان قازقستان کے درمیان مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز میں مہارت و تعاون بڑھانا تھا دونوں ممالک کے دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پاک فوج کے ایس ایس جی اور قازقستان سپیشل فورسز کے دستوں نے مشق دوستریم5 میں حصہ لیا۔