اسلام آباد:نئے صوبوں کے قیام سے متعلق نوجوانوں کے رجحانات اور آراء پر مبنی ایک جامع پبلک ریسرچ رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔
یہ مطالعہ 31 جولائی سے 20 ستمبر 2026 کے دوران سوشل میڈیا، آن لائن خبروں اور پرنٹ رپورٹنگ میں شامل 98,368 منفرد نوجوانوں کے ریکارڈز اور ڈیجیٹل بحث کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اس تحقیقی رپورٹ کے مطابق قومی سطح پر مجموعی طور پر 76 فیصد نوجوانوں نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کی ہے جبکہ 24 فیصد نے اس کی مخالفت کی ہے۔
رپورٹ میں نئے صوبوں کے قیام کے حامیوں اور مخالفین کی تفصیلی وجوہات بھی بیان کی گئی ہیں۔ حمایت کرنے والے نوجوانوں کی جانب سے دی گئی اہم وجوہات میں بہترین گورننس اور رسائی 46.9 فیصد کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔ اس کے علاوہ بنیادی خدمات اور ترقی 27.2 فیصد، آبادی اور اسکیل کا تناسب 17.0 فیصد، اور بہتر نمائندگی 10.5 فیصد کے تناسب سے شامل ہیں۔
اس کے برعکس، نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والوں نے اپنی وجوہات میں تشخص اور علاقائی سالمیت کو 28.6 فیصد کے ساتھ سب سے بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ مخالفت کی دیگر وجوہات میں اخراجات اور بیوروکریسی کا بوجھ 26.1 فیصد، سیاسی عدم اعتماد 14.1 فیصد، اور نئے صوبوں کے بجائے پہلے مقامی حکومتوں کو مضبوط کرنے کا مؤقف 12.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔













جمعرات 24 ستمبر 2026 

