بالی ووڈ کے معروف فلم ساز امتیاز علی(Imtiaz Ali) کی بیٹی ایڈا علی نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ کرش اگروال سے منگنی کر لی۔
ایڈا علی اور کرش اگروال کی منگنی کی تقریب سادگی سے منعقد ہوئی، جس میں ان کے قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ امتیاز علی نے بھی بیٹی کی منگنی کی چند خوبصورت جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
تقریب کی سامنے آنے والی تصاویر میں ایڈا اور کرش کو ایک ساتھ خوشگوار انداز میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ تقریب میں موجود اہلِ خانہ بھی اس موقع پر خوش دکھائی دیے۔
امتیاز علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی اور ان کے منگیتر کے لیے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست بھی کی۔
View this post on Instagram
ایڈا اور کرش کی منگنی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی جوڑے کو مبارک باد دی جا رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد
View this post on Instagram













جمعرات 24 ستمبر 2026 

