یہ ایف آئی آر تو عینک لگا کر بھی نہیں پڑھی جا رہی: چیف جسٹس عالیہ نیلم

Calender Icon جمعرات 24 ستمبر 2026

لاہور ہائی کورٹ(Lahore High Court) کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے توہینِ عدالت کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایف آئی آر تو عینک لگا کر بھی نہیں پڑھی جا رہی، کم از کم ایک فونٹ رکھیں۔

چوہنگ پولیس اہلکاروں کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے کہا ہے کہ فونٹ کے حوالے سے پنجاب آئی ٹی بورڈ (پی آئی ٹی بی) سے معاونت حاصل کی ہے۔

مزیدپڑھیں:مقدمات کے جلد فیصلوں کیلیے وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ

جس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ کہتے ہیں ہم پیپر بچا رہے ہیں، پیپر بچاتے بچاتے ہماری آنکھیں ضائع ہو گئیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی کو پنجاب میں ایک طرز کے فونٹ کی ایف آئی آر کے اندراج کی ہدایت کرتے ہوئے 29 ستمبر کو عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔