اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے اختتام کے بعد رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی صدر مملکت سے مشاورت کرے گی اور فائنل میٹنگ کے بعد میڈیا کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے سے پیپلز پارٹی کو باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا، البتہ سنا ہے کہ (ن) لیگ نے یہ فیصلہ کر لیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ “نمبرز ہوتے ہیں تو حکومت بنائی جاتی ہے۔” اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔












ہفتہ 25 اکتوبر 2025 