لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دس سالہ فرنچائز معاہدہ ختم ہونے پر نئے معاہدے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ پی سی بی میں سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چارٹرڈ فرم نے پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی۔
ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر اگلے دس سال کے لیے نیا فرنچائز معاہدہ تیار کیا جائے گا، جو ٹیموں کی نظرثانی شدہ مارکیٹ ویلیو پر مبنی ہوگا۔ ای وائے مینا کو فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو کا تعین کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جو اگلے چند روز میں اپنا کام مکمل کر لے گی۔
پی سی بی کے مطابق موجودہ ٹیموں میں سے صرف اہل ٹیمیں ہی نئی بولی کا حصہ بن سکیں گی۔ اس نئے معاہدے سے پی ایس ایل کی فرنچائزز کو مزید مضبوط اور مسابقتی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔












ہفتہ 25 اکتوبر 2025 