جنرل اسمبلی: درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

Calender Icon جمعہ 25 ستمبر 2026

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو(Netanyahu) کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں ممالک نے بائیکاٹ کردیا۔

نیتن یاہو کے خطاب کے دوران درجنوں ممالک کے مندوبین کی جانب سے بائیکاٹ کیا گیا جس کے باعث ہال تقریباً خالی ہوگیا۔

ایرانی وفد معنی خیزانداز میں شہید لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر ڈیسک پر رکھ کرہال سےچلا گیا۔

خطاب میں نتین یاہو نے دعویٰ کیا کہ وقت دور نہیں جب ایرانی عوام حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔

انہوں نےاسٹارلنک ڈیوائس دکھا کر ایران میں انٹرنیٹ کی فراہمی پر زور دیا اور لبنان میں حزب اللہ رہنماؤں کو شہید کرنے کیلئے استعمال پیجر بھی دکھائے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کی حمایت پر ترک صدر کو ظالم حکمران کہا جب کہ قطر پربھی چوٹ ماری اور ظہران ممدانی کو یہود مخالف نیویارک مئیر قرار دیا۔

مزیدپڑھیں:پاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائع

دوسری جانب یو این اجلاس کے دوران اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے اوچھی حرکت کرتے ہوئے ایرانی مندوب کے پاس جاکر اسٹارلنک ڈیوائس دکھائی اور جملے کسے تاہم ایرانی اہلکار نے اسرائیلی مندوب کو نظرانداز کردیا۔