اسلام آبادہائیکورٹ نے چئیرمین پی ٹی اے میجرجنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کوعہدے ہٹانے کاسنگل بینچ کافیصلہ معطل کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کر دیا ،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محمدآصف اورجسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سماعت کی ،گزشتہ روز جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے ان کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سنایا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99صفحات پرمشتمل محفوظ فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پردرست نہیں،اس لیے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے—
اسلام آباد ہائی کورٹ ،چیئرمین پی ٹی اے بحال
جمعرات 18 ستمبر 2025












