پاکستان نے ورلڈ چیس(Chess) اولمپیاڈ 2026 کی کیٹیگری ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔
ازبکستان کے شہر سمرقند میں ہونے والے عالمی شطرنج اولمپیاڈ میں پاکستانی شطرنج ٹیم نے سبز ہلالی پرچم سربلند کردیا۔
پاکستان نے سیشلز، سان مارینو، کیمن آئی لینڈز اور ایل سلواڈور کو شکست دی، جبکہ مصر اور یمن کے خلاف مقابلہ برابر رہا جبکہ پاکستان کو کولمبیا اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مزیدپڑھیں:نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا
پاکستان اوپن ٹیم نے اولمپیاڈ میں 12 میچ پوائنٹس اور 162 گیم پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں پاکستان نے 29 درجے بہتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔













پیر 28 ستمبر 2026 

