وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 3 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 29 ستمبر کے لیے ہوں گی۔













پیر 28 ستمبر 2026 

