والدین کی غیرموجودگی میں بھائی کا پہلا شناختی کارڈ(ID CARD) بنوانا کیسے ممکن ہے؟ اور اس کی بائیو میٹرک تصدیق کیسے ہوگی؟ نادرا نے طریقہ بتا دیا۔
والدین کی غیر موجودگی میں 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے بھائی کے پہلے شناختی کارڈ کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کون کر سکتا ہے؟
اس حوالے سے ایک پوڈ کاسٹ میں ترجمان نادرا نے سید شباہت علی نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے شہریوں کے لیے اہم وضاحت کردی۔
ترجمان نادرا کے مطابق اگر کسی نوجوان کی عمر 18 سال مکمل ہوچکی ہے اور اس کا پہلا شناختی کارڈ بنوانا مقصود ہے تو بہتر طریقہ یہ ہے کہ اس کی درخواست کی تصدیق کے لیے والد یا والدہ میں سے کوئی ایک ساتھ موجود ہو۔
تاہم اگر والدین کسی وجہ سے موجود نہ ہوں تو بھی شناختی کارڈ بنوانے کا عمل روکا نہیں جاتا۔ نادرا کے مطابق اگر درخواست گزار کا بھائی والدین کے فیملی ٹری میں موجود ہے اور شناختی کارڈ بنوانے والے نوجوان کا ب فارم بھی فیملی ٹری میں درج ہے تو بھائی بھی اس کی درخواست کی تصدیق کے لیے ساتھ جا سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:ریلوے پنشنرز کا ’پروف آف لائف‘سرٹیفکیٹ کیوں نہیں بن رہا؟
نادرا نے مزید بتایا کہ اگر نوجوان کا ب فارم پہلے سے بنا ہوا ہے تو اس کے پہلے شناختی کارڈ کی درخواست پاک آئی ڈی ایپلی کیشن کے ذریعے بھی جمع کرائی جاسکتی ہے۔
اس طرح والدین کی عدم موجودگی میں فیملی ٹری میں موجود اہل بھائی، مقررہ شرائط پوری ہونے کی صورت میں، پہلے شناختی کارڈ کے لیے درخواست کی تصدیق کے عمل میں معاونت کرسکتا ہے۔
نادرا نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ درخواست دینے سے قبل فیملی ٹری اور ب فارم کی معلومات درست اور مکمل ہونے کو یقینی بنائیں۔













منگل 29 ستمبر 2026 

