مسلم لیگ ن کا آئندہ ضمنی انتخابات میں ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

Calender Icon اتوار 26 اکتوبر 2025

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں ٹکٹ جاری کرنےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق این اے 96 سے بلال بدر،این اے104سے راجہ دانیال ،این اے143سےمحمدطفیل،پی پی 203 سے محمد حنیف اورپی پی 98 سے آزاد علی تبسم کومسلم لیگ ن کی ٹکٹ جاری کرنےکافیصلہ کیا گیاہے۔
قومی اسمبلی کی تین اور پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان
یہ فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے اور ان امیدواروں کو جلد ٹکٹ آفیشلی جاری کیے جائیں گے۔