‘جو گھر پہلے ہی ٹوٹ چکا اسے اور کیا توڑنا’، گووندا کی اہلیہ کے بیان پر گرل فرینڈ کا ردعمل

Calender Icon منگل 29 ستمبر 2026

بالی وڈ اسٹار گووندا(Govinda) کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے بیان پر ان کی گرل فرینڈ کومل رانی نے خاموشی توڑ دی۔

کومل رانی سوارنکر نے ردعمل دیتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ وہ دونوں کی ازدواجی زندگی میں مسائل کی وجہ ہیں۔

کومل رانی نے سنیتا کے بیان کے ایک روز بعد انسٹاگرام اسٹوری میں ذاتی معاملات کو عوامی سطح پر زیر بحث لانے پر سوال اٹھایا، انہوں نے کہا کہ جو گھر پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو، اسے کوئی دوسرا شخص نہیں توڑ سکتا۔

کومل رانی نے مزید الزام عائد کیا کہ کسی مرد کو طویل عرصے تک ذہنی دباؤ میں رکھا جاسکتا ہے، اسے کام کرنے سے روکا اور دوسروں سے دور کیا جا سکتا ہے،کیا ایک وفادار بیوی کی جانب سے ایسا رویہ اختیار کیا جاسکتا ہے؟

مزیدپڑھیں:پاکپتن میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

اداکار کی گرل فرینڈ نے مزید کہا کہ نجی اختلافات کو عوام کے سامنے لانا ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب سنیتا آہوجا نے کہا کہ میں مشکل وقت سے گزر رہی ہوں، میرا گھر بغیر کسی وجہ کے بکھر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گووندا نے کومل رانی کے ہمراہ لال باغ چہ راجا کے دورے کے بعد ہونے والی قیاس آرائیوں پر کہا تھا کہ اگر کوئی افیئر ہے بھی تو یہ کسی اور کا نہیں بلکہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔