آئی سی سی، نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی

Calender Icon بدھ 30 ستمبر 2026

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیموں کی ترقی و تنزلی کے حوالے سے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کرکے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں ناقابل شکست 139 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 9 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی ریکارڈ 55ویں سنچری تھی۔

ویرات کوہلی کے ریٹنگ پوائنٹس 796 ہوگئے ہیں، جبکہ بھارتی کپتان شبمن گل 816 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 794 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور روہت شرما 719 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد 8ویں نمبر پر چلے گئے۔ ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتر رہی اور ٹیم ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئی۔

27 ستمبر کو مردوں کے ون ڈے کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم ہوا، جب ایک ہی دن چھ سنچریاں اسکور کی گئیں۔ جنوبی افریقا کے ٹیمبا باووما اور ڈیوڈ ملر، ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز اور انگلینڈ کے ٹام بینٹن نے بھی سنچریاں اسکور کیں۔

سری لنکا کے کوشال مینڈس 121 رنز کی اننگز کی بدولت تین درجے ترقی کرکے کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:لاہور میں 10 دن بسنت منائی جائے گی، پنجاب حکومت نے منظوری دیدی

بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج تیسرے، بھارت کے کلدیپ یادیو پانچویں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔