وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول 2 روپے 10 پیسےفی لیٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے ہوگئی۔
اعلامیےکے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 3،4 اور 5 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔













جمعہ 2 اکتوبر 2026 

