2 لڑکیوں سمیت 49 فلسطینی خواتین اب بھی اسرائیل کی زیرِ حراست

Calender Icon اتوار 26 اکتوبر 2025

فلسطینی خواتین کے لیے آج منائے جانے والے قومی دن پر فلسطینی پریزنر سوسائٹی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اب بھی 2 لڑکیوں سمیت 49 فلسطینی خواتین کو حراست میں رکھا ہوا ہے۔

بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی خواتین قیدیوں کو خراجِ تحسین کرتے ہیں۔

فلسطینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ 2 سالہ اسرائیلی جارحیت کے دوران 33 ہزار فلسطینی خواتین اور بچیاں شہید ہوئیں۔

فلسطینی وزارتِ خارجہ کے مطابق ہر سال 26 اکتوبر کو فلسطینی خواتین کا قومی دن منایا جاتا ہے۔