محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم (Weather)خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں شام اور رات کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں 26، کراچی میں 27، پشاور میں 25، کوئٹہ میں 16، گلگت میں 10، مری میں 13 جبکہ مظفرآباد میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:دودھ کی قیمت میں بڑے اضافے کا مطالبہ سامنے آگیا
مقبوضہ جموں و کشمیر کا موسم
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم جزوی طور پر ابرآلود اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پلوامہ اور اننت ناگ میں موسم خشک رہے گا۔
آج صبح سرینگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں 23، لیہہ میں 4، جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔













پیر 5 اکتوبر 2026 

