حکومت نے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کردیا، نوٹیفکیشن جاری

Calender Icon پیر 5 اکتوبر 2026

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 397 روپے76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 6 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔