محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث مشرقی پنجاب کے اضلاع سموگ کے زیر اثر رہیں گے، شہریوں کو احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کی ہدا یت کی گئی ہے،،،اسلام آباد، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم خشک اور سرد رہے گا، لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیا لکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں بھی سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے ،،،،سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے ، ،،،محکمہ موسمیات نے چترال، دیر، سوات،کوہستان،کرم اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،،آزادکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی
پیر 27 اکتوبر 2025












