لاہور پولیس نے 8سالہ بچے زوہیب کو چندگھنٹوں میں بحفاظت تلاش کرلیا

Calender Icon پیر 27 اکتوبر 2025

لاہور پولیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں مطلوب 8 سالہ بچے زوہیب کو چند گھنٹوں میں بحفاظت تلاش کر لیا۔ پولیس کے مطابق زوہیب گھر سے قریبی دکان پر سامان لینے گیا اور واپس نہ آیا جس پر والدین نے اپنے طور پر تلاش کے بعد تھانہ اکبری گیٹ میں اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی سٹی کی ہدایت پر فوری طور پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ اکبری گیٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید وسائل استعمال کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں بچے کو بحفاظت تلاش کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق بچے کی تلاش کے دوران سیف سٹی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی، جس کے نتیجے میں کم وقت میں کامیابی ممکن ہوئی۔