معرکۂ حق میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کی ایک اور سازش ناکام

Calender Icon پیر 27 اکتوبر 2025

معرکۂ حق میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کی ایک اور سازش ناکام ،، بھارتی میڈیا نے سابق سی آئی اے آفیسر کے بے بنیاد تبصرے کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں بدلنے کی کوشش کی،، مگر وزارتِ اطلاعات و نشریات نے مودی میڈیا کے جھوٹے دعووں کا پول کھول دیا۔ بھارتی اخبارات اکنامک ٹائمز، ٹائمز آف انڈیا اور لوکمت ٹائمز نے سابق سی آئی اے آفیسر جان کیریاکو کے متنازعہ اور غیر مصدقہ بیان کو بنیاد بنا کرپاکستان کے خلاف من گھڑت خبریں چلائیں ، روایتی جنگ میں پاکستان بھارت کا سامنا نہیں کر سکے گا،، پاکستان کے ایٹمی ہتھیار ماضی میں امریکی پینٹاگون کے کنٹرول میں تھے،، جس پر پاکستانی وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا ہے کہ ایسے کسی بیان یا سرکاری ریکارڈ کا وجود نہیں،، اور یہ سارا بیانیہ محض بھارتی میڈیا کی ناکامی چھپانے کی کوشش ہے،، ذرائع کے مطابق پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہمیشہ سے ایٹمی اثاثوں پر مکمل اور مضبوط کنٹرول رکھتی ہے-