سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کا اردو میں ٹوئٹ

Calender Icon جمعرات 18 ستمبر 2025

پاکستان سےتاریخی دفاعی معاہدے پرسعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے اردو زبان میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ہمیشہ ایک ہی صف میں کھڑے رہیں گے- معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں ملکوں کی قیادت نے اس شراکت داری کو خطے کے امن کے لیے سنگِ میل قرار دیا ہے-ریاض میں ہونے والے اس دفاعی معاہدے کو خطے میں بدلتی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے،، معاہدے کے تحت اگر کسی ایک ملک پر جارحیت ہوئی تو اسے دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا،،،،دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے رہنے کا عزم بھی کیا